جب تک ہاؤس مکمل نہ ہو صدارتی الیکشن ہونے چاہئیں یا نہیں؟ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے رائے کا اظہار کر دیا

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم ہوتی نے صدارتی الیکشن سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہاؤس مکمل نہ ہو صدارتی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔ بابر سلیم ہوتی کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی اور کرتے رہیں گے، مخصوص نشستوں کے بارے میں آئین کے مطابق فیصلہ کر یں گے۔ صدر وفاق کی بڑی اکائی ہے جس کے زیرسایہ دیگر آئینی ادارے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں