ایف آئی اے میں ثبوت دیں،شاندانہ گلزار کے پاس آڈیو کا فرانزک کرایا جائے گا: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن) نےشاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے۔شاندانہ گلزار کے پاس جو آڈیو ہے وہ دیں اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی ہے، ان کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں