عطا اللہ تارڑ کا تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیمور سلیم جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈا پور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والوں کی ”کرپشن دھاندلی“ بے نقاب ہو چکی ہے۔تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا کمیشن بننا چاہیئے، صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں