شہری کو لوٹنے سے پہلے ڈاکوﺅں کی بھکاری خاتون کو بھیک دینے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 گوجرانوالہ میں ایک شہری کو لوٹنے سے پہلے ڈاکوﺅں کی بھکاری خاتون بھیک دینے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ڈکیتی کی یہ واردات گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں ہوئی۔ 
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو پہلے ایک خاتون بھکاری کو بھیک دیتے ہیں اور پھر ایک آدمی کو روک کر اس سے نقدی چھینتے اور فرار ہو جاتے ہیں۔ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکو شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اسے گولی بھی مارتے ہیں تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہتا ہے۔ 
گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوﺅں کی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ صاف نظر آ رہی ہوتی ہے۔ پولیس اس کے ذریعے بھی ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں