ثانیہ مرزا کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ طلاق کی تصدیق کے بعد سے ثانیہ مرزا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ان کی کوئی بھی سرگرمی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 
ثانیہ مرزا اپنے انسٹاگرام پر اپنی والدہ، بہن انعم مرزا، بیٹے اذہان مرزا ملک اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دبئی کے مختلف سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر کے ساتھ ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ ”ان لوگوں کے ساتھ، جن سے میں پیار کرتی ہوں۔“
ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ثانیہ مرزا نے عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارہ سیال کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔ یہ تصویر بنیادی طور پر سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لگائی تھی، جسے ثانیہ مرزا نے شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں