چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہدہ سنبھالا اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈی بنا دیا

لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت کیسز کی سماعت کرنیوالے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی انسداد دہشت گردی لاہور کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ کر دیا، ان کو رحیم یار خان رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈمن جج محمد نوید اقبال کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے جانے پر رجسٹرار نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں