3 اہم سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب

چیئرمین پی سی بی) محسن نقوی نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 اہم سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا، جس کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں