فرٹیلائزرز مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمت میں کتنے سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ؟ جانیے

فرٹیلائزرز مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمت میں کتنے سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ؟ اس حوالے سے موصول ہونیوالی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرٹیلائزرز مینوفیکچررز کے لئے گیس کی قیمت میں 200فیصد تک کااضافہ ہو گیا تاہم 2بڑے فرٹیلائزرزپلانٹس کو بدستور سستی گیس کی فراہمی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورکس پر چلنے والے فرٹیلائزر مینو فیکچررزجوکہ فرٹیلائزرزانڈسٹری کی صلاحیت کا 60فیصدہیں کیلئے گیس سبسڈی کا خاتمہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200فیصد اضافہ کر دیا ہے،ان پلانٹس کے لئے گیس کا ٹیرف 1597روپے ایم ایم بی ٹی یوکر دیا گیا ہے لیکن ماڑی نیٹ ورک پر چلنے والے 2پلانٹس کے لئے گیس کا ٹیرف 580روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھا گیا ہے اس طرح ان پلانٹس کو 1017 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس سستی مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں