مریم نواز کے رمضان پیکج سےغریب عوام کو فائدہ ہوگا، بلاول بھٹو

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس لاہور میں ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اجلاس سےخطاب میں کہا مریم نواز کو پہلی وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مریم نواز کے رمضان پیکج سےغریب عوام کو فائدہ ہوگا، غریب عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے، غریب اور متوسط طبقے کا خاص رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں پنجاب میں والد کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں، میرے والد آپ کا ایسا خیال رکھیں گے جیسا میرا رکھتے ہیں، پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔مخصوص جماعت نے معاشرے میں تقسیم پیدا کی ہے، سیاسی اختلاف کے باعث ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ہم سب کو مل کرتقسیم کو ختم کرنا ہے، معاشی بحران اور امن وامان کے مسائل سے مل کر نمٹیں گے، ہم مل کرتمام مسائل کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں