بلاول بھٹو ووٹ نہ بھی مانگتے تون لیگ آصف زرداری کو دیتی،مریم نواز

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس لاہور میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب  میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو نہ بھی مانگتے تو بھی ن لیگ آصف زرداری کو ووٹ دیتی، ہم جھگڑوں کو آگے لے کر چلیں توعوام کا نقصان ہوگا۔ہم الیکشن میں مدمقابل تھے، جمہوریت میں مقابلہ ہوتا ہے، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے فیصلہ کرنا ہوتا ہے، کوئی بھی جماعت اکیلے ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے، رمضان پیکج میں بلاتفریق سب کی امداد کی جارہی ہے، آج خواتین کا عالمی دن ہے، ایسا لگتا ہے کہ پنجاب اسمبلی پر خواتین کا قبضہ ہے، میں تمام جماعتوں کی وزیراعلیٰ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں