اپوزیشن سراپااحتجاج:قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے، اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔

بعد ازاں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر قومی اسمبلی نے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں