بھارت کی جانب سے سرحد پر بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی پر چین کا سخت ردعمل

چین نے بھارت کی جانب سے سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوج کی تعیناتی کو امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا، چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا طرز عمل کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ حالات کو پُرسکون رکھنے یا ان علاقوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سبوتاژ کردے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں