چین نے 6 ملکوں کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا

چین نے 14 مارچ سےآزمائشی بنیادوں پرسوئٹزرلینڈ،آئرلینڈ،ہنگری، آسٹریا، بیلجیم اور لکسمبرگ کے لیے ویزا فری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ  ہمیں امید ہے کہ دنیا کے مزید ممالک بھی چینی شہریوں کو ویزا کی سہولت فراہم کریں گے اور سرحد پار سفر کے لیے فاسٹ ٹریک نیٹ ورکس کے قیام اور بین الاقوامی مسافر پروازوں کی تیزی سے بحالی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں