واہگہ زون میں3 غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انکوائری مکمل ،تعمیر میں ملوث لوکل گورنمنٹ افسران کیخلاف کیا اقدام ہو گا ؟ جانیے

محکمہ اینٹی کرپشن نے واہگہ زون میں3 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انکوائری مکمل کرلی اینٹی کرپشن نے غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث لوکل گورنمنٹ کے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی .مزید معلوم ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے واہگہ زون میں3 غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف فصیلہ سنا دیا

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن نے قائد اعظم انٹر چینج پر واقع تین غیرقانونی پلازوں کی مسماری کی بھی سفارش کردی بغیر نقشہ منظوری تعمیر کروائی جانے والی غیرقانونی کمرشل عمارتوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث دراڑیں پڑچکی ہیں .انکوائری رپورٹ میں واضح کردیا گیا عمارات کسی بھی وقت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں