رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو کتنے ہزار روپے دیئے جائیں گے؟

 خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج منظور کر لیا گیا جس کے تحت مستحق افراد کو 10 ہزار دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں لہذا عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہو جائے گا، مستحق افراد کو نقد 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ لڑائی جھگڑوں سے بچانے کیلئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضے دیں گے، رمضان المبارک میں ہسپتالوں کیلئے مفت افطار اور سحری دسترخوان کا بھی آغاز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں