تحریک انصاف لاہور کے صدرنے مریم نواز سے معافی مانگ لی

 پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی ہے۔ 

اپنے ویڈیو بیان میں جمیل اصغر بھٹی نے اعتراف کیا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی، ان  کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہرکسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں