پارلیمنٹ سے باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو۔ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا۔ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سے باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

لاہور میں جے یو آئی (ف) پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھے گی۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ ہم محکوم لوگوں کی آواز بنتے ہیں۔ شہباز شریف سے کہا تھا کہ اپوزیشن میں آجائیں کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حیثیت نمائشی ادارے کی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ ہم جمہوریت کو کفر قرار دینے والوں سے لڑ رہے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں