پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں۔

 عمر ایوب کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسد قیصر کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے، ن لیگ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ حکومت اور کابینہ بنائے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے بات کریں گے، منظم مہم چلائیں گے۔اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات کو دہشت گردی کا ڈراما بنایا گیا، پتا ہے آپ لوگ کیسے ڈرامے بناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں