بالی وڈ کی وہ سٹار اداکارہ جس نے دبنگ خان کے ساتھ کام سے انکار کیا

 بالی وڈ کی سٹار اداکارہ شردھا کپور نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شردھاکپور نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی عمر 15 برس تھی تو انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم ’لکی‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی تاہم وہ اس وقت اپنی تعلم جاری رکھنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں نے فلم میں کام سے منع کردیا تھا۔شردھا کپور کا کہنا تھا کہ فلم کا انکار کرکے تعلیم پر توجہ دینا بہت مشکل تھا کیوں کہ سلمان خان کے ساتھ کام کا سنہری موقع انہوں نے ضائع کردیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران انہوں نے ایک کافی شاپ پر بھی کام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں