وزیراعلیٰ پنجاب نے کس خاتون پولیس افسر کو گلے لگنے کو کہا اور تھپکی دی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان سے گلے لگنے کو کہتے ہوئے بہادری پر تھپکی بھی دی۔ 

مریم نواز نے شہر بانو نقوی سے ملاقات کے دوران ان سے لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق دریافت کیا جس پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو نقوی کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے نوجوان پولیس افسران کیلئے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی ہے۔ مریم نواز نے انہیں یہ بھی کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں