سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش 

 سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا,جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کر دی جو ججز کو شہرت سے بالاتر ہونے کا پابند بناتا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر انکی تشہیر کی گئی، کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا  کہ ججز کا مؤقف ہے بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہو گی، سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں