نومنتخب حکومت کی مشکلات میں اضافہ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور مجموعی سطح پر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر پر آگئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،سرکاری ذخائر 7 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔اس سے قبل 23 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے اور قومی ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں