ذوالفقار علی بھٹوکو قومی جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود مانا ہے کہ بھٹوکیس میں غلطی ہوئی ہے، جو ظلم ہوا ہے اسے ختم کرنے کے لئے آئین میں ترامیم کرنا ہو ں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید ڈکلیئرکیا جائے۔ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ نانا کا قتل ہوا اور نواسے نے فیصلہ س±نا، ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں انصاف کا فقدان ہے۔جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کا نقصان ہوا ہے، اس کا راستہ کون روکے گا؟ اس کا راستہ جمہوری لوگوں نے روکنا ہے، آج بھی ایک وزیر اعظم جیل میں ہے، نکاح کے نام پر اس کو سزا دی گئی، جمہوری لوگوں کو سزا ثبوت کی بنیاد پر دیں، زور اور زبردستی کی بنیاد پر سزا نہ دی جائے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شبیر قریشی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا، ثابت ہوچکا عوام کے لئے لڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں