ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، ایک ہی روز میں قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150  روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 2358 روپے اضافے سے ایک لاکھ95 ہزار 602 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ26  ڈالر اضافے سے 2174 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں