بھائی کا معمولی بات پر بھائی سے جھگڑا ہوا اور پھر چُھریاں چل گئیں

 لاہور میں دو بھائیوں میں جھگڑے کے بعد چھریاں چل گئیں۔

کاہنہ کے علاقے میں پیش آئے اندوہناک واقعے میں ایل ڈی گول چکر کے رہائشی بلال کا اپنے بھائی نذیر سے جھگڑا ہوا جو بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک پہنچ گیا۔

نذیر نے طیش میں آ کر چھری اٹھائی اور بلال پر اتنے وار کئے کہ وہ لہولہان ہو گیا، 18 سالہ بلال کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کے سبب دم توڑ گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں