مریم نواز کی قتل ہونیوالی 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی والدہ سے ملاقات 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل ہونیوالی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی والدہ سے ملاقات کی ۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے 12 سالہ ملازمہ کی والدہ کو امدادی چیک دیا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے واقعات میں ملوث افراد کسی معافی کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کو اس کے مالک میاں بیوی نے تشدد کرکے زخمی کر دیا تھا جس پر وہ دم توڑ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں