بینک آف پنجاب میں 13 کروڑ کا غبن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینک آف پنجاب کراچی میں جعلی واوچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کے مطابق بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سابق آپریشن منیجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واو¿چرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاو¿نٹ سے مختلف اوقات میں 132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاو¿نٹ میں ٹرانسفر کئے۔ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کرکے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان مرزا حارث بیگ اور محب الدین کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں