9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، تحریک انصاف کے کن روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

9 مئی واقعات کے دوران پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 6 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور عدنان اشرف سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہ ہوئے، گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں