عدالت نے نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین کے دائمی وارنٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق  احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کی العزیزیہ ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت  میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر، عثمان مسعود اور سہیل عارف بھی احتساب عدالت تھے ۔

احتساب عدالت نے 7سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا،قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ 12مارچ کو حسن اور حسین نواز عدالت پیش ہو جائیں گے،احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ اب سنا دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں