پولیس کا چنگیز خان کے گھر چھاپہ 

 سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں پولیس نے چوہدری چنگیز خان کے گھر چھاپہ مارا۔

راولپنڈی میں پولیس نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کے بھائی چوہدری چنگیز خان کے گھر ریڈ کیا تاہم ملزم چنگیز خان چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ 

چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ ایم این اے سمیت 5 افراد کے خلاف درج ہے، دو مبینہ قاتل جنید شاہ اور احسن بھٹی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب قتل کیا گیا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں