جیل سپرٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات کو رد کر دیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی، عمر ایوب کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم عدالتی احکامات ہمراہ لئے عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے مگر سپرٹنڈنٹ جیل  نے ملاقات نہیں کرنے دی۔

اڈیالہ جیل  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کہاں ہے؟ ہم عدالتی احکامات کے تحت عمران خان سے ملنے آئے مگر سپرٹنڈنٹ جیل نے انہیں رد کر دیا، جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک چل نہیں سکتا۔

عمر ایوب کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور تحریک چلائیں گے، حکمران پارٹیاں ہمیں کہتی ہیں مفاہمت کریں مگر کیسی مفاہمت، ہم گرینڈ الائنس بنانے کی طرف جا رہے ہیں، پورے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے، حکومتی ہتھکنڈوں سے ہم مایوس ہونے والے نہیں، یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں