موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی۔

موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2024میں معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک ہو سکتی ہے،افراط زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 29فیصد سے کم ہو کر 23فیصد رہے گی،موڈیز کا مزید کہناتھا کہ بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود،بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہو سکتا ہے،پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا،بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی ، معاشی چیلنجز، سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی،پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں