اگر ظلم ہو گا تو چھٹی والے دن بھی عدالت کھلے گی: جسٹس ہاشم کاکڑ

 قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ظلم ہو گا تو چھٹی والے دن بھی عدالت کھلے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس  ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیسز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ مختلف سماجی و دیگر مسائل کی وجہ سے وکلا کے ساتھ ساتھ ججز بھی ٹینشن میں ہوتے ہیں۔ میں ایک بھائی اور استاد سے محروم ہو رہا ہوں، یاد کروں گا۔ آج کے بعد وکلا آزاد ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں ہو گا، اگر بار مضبوط ہو گا تو اچھا اور مضبوط بینچ چلے گا۔ وکلا احتجاج یا ہڑتال سے قبل مجھ سے ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں