جیل میں قید 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کی سزا معاف

صدر مملکت عارف عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر دو سال سے کم سزا والی خواتین، بچوں کی سزا معاف کرنے کی منظوری دیدی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے ، معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغواء ، ڈکیتی ، ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہو گا، اس کے علاوہ معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس ، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہو ہو گا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معافی وزیراعظم کی ایڈوائزری پر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں