ارشد ندیم کے پاس موجود اکلوتی جیولن بھی خراب ہوگئی

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے میڈل جیتنے کی واحد امید جیولن تھروور ارشد ندیم ہیں، جن کے پاس موجود اکلوتی جیولن بھی خراب ہوگئی۔پاکستان آخری بار 1992 کے اولمپک گیمز میں کوئی میڈل جیتا تھا، پیرس اولمپکس رواں برس اگست میں منعقد ہوں گے۔ایک ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے اسٹار جیولین تھرور ارشد ندیم نے بتایا کہ اُن کے پاس جو جیولن ہے وہ کافی استعمال کے بعد اب عالمی معیار کی نہیں رہی ہے، نئی جیولین کے لیے اُن کے کوچ اور فیڈریشن کوشش کررہی ہے۔ارشد ندیم کے مطابق ایک جیولین کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ کے درمیان ہے جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں