لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم ،374 نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ تفصیلات جانیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم ،374 نادہندگان سے لاکھوں روپے وصول کر لیے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم کے 169 ویں روز 374نا دہندگان سے68 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی 56 نادہندگان سے 1.01 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 1.00 ملین کی ریکوری کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں