ایکسپو سینٹر میں ورلڈ انجینئرنگ ڈے پر تقریب، شاہد حیدر کو نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا

انجینئرز انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کو نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنسی ایوارڈ دیا گیا۔انجینئرز انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں ورلڈ انجینئرنگ ڈے منایا گیا جس میں پورے پاکستان سے انجینئرز نے شرکت کی۔اس تقریب میں اچھی کارکردگی دکھانے والے انجینئرز کو ایوارڈ دیئے گئے۔پریزیڈنٹ انجینئر فرحت عادل اور جنرل سیکٹری انجینیئر عامر ضمیر احمد خان نے ایوارڈ دیئے۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کو اچھی کارکردگی دکھانے پر ورلڈ انجینئرنگ ڈے کے موقع پر نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں