رمضان المبارک: یو اے ای کا4 ہزار اشیا پر خصوصی رعایت کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے رمضان کے دوران تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں