ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنادی جس کے سربراہ وہ خود ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوریٰ اور رضوان بابر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں