سعودی لباس پہنے روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ہنگامہ برپا، کمپنی نے معافی مانگ لی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ربوٹس نے انسانوں کی جگہ لینا شروع کردی ہےاور اب سعودی لباس پہنے ایک روبوٹ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ، اس کی وجہ اس روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت ہے جوکیمرے نے قید کرلی۔تفصیلات کے مطابق کسی تقریب میں ایک روبوٹ موجود ہے جس نے سعودی روایتی لباس زیب تن کررکھا ہے اور خاتون رپورٹر جیسے ہی اس کے قریب پہنچ کر کیمرے کی طرف دیکھ کر کچھ بولنا شروع کرتی ہے تو وہ روبوٹ نامناسب حرکت کرتا ہے جو دوسرے کیمرے میں ریکارڈ ہوجاتا ہے اور پھر یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کسی نے شیئرکردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں