معروف کامیڈین امان اللہ خان کو بچھڑے چار برس بیت گئے

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئےنجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امان اللہ خان 1950 کو لاہورمیں پیدا ہوئے اور 2020ء میں مختصر علالت کے بعد 6 مارچ کو ہسپتال میں چل بسے تھے، امان اللہ خان کا شمار پاکستان کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔امان اللہ خان کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ انہوں نے متعدد مرتبہ اپنے پروگرامز میں بتایا کہ وہ غربت کے باعث بسوں میں ٹافیاں بیچا کرتے تھے، انہوں نے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کے ساتھ میلوں میں بھی پرفارم کیا، ان کو اعزاز حاصل رہا کہ انہوں نے لگا تار 860 دن لائیو تھیٹر میں پرفارمنس دی۔امان اللہ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ امان اللہ نے پاکستانی تھیٹر کو منفرد اصناف بخشیں اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے سٹیج پر راج کیا۔امان اللہ خان کے فن کی دھوم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مچی اور انہوں نے اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹی۔ امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور فلم نامعلوم افراد میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لئے۔ امان اللہ خان کی چوتھی برسی کے موقع پر مختلف مقامات پر انکے لئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں