آرمی چیف کاہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلیٰ حکام سمیت حکومت پاکستان ،پاک فوج اور سویلین حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ حیدر ٹینک کی رونمائی کی گئی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت اور اپنے تحفظ کی متاثر کن صلاحیت کا حامل ٹینک ہے، جس میں قابل ذکر فائر پاور اور دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ، حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں