پشاور میں دلازاک روڈ پر فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا جاں بحق

دلازاک روڈ پر پلازہ میں فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق خواجہ سرا کی شناخت عمر نواب عرف عاصمہ شاہ کےنام سے ہوئی،فائرنگ سے دو خواجہ سرا زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمی خواجہ سراؤں کی شناخت مقصود عرف گرمہ اور عرفان عرف بجلی کے نام سے ہوئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ابرار نامی راہ گیر بھی زخمی ہوا،فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی جلد گرفتار کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں