لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹاس کی جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی اور لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز پر اوپنر فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریز پر آئے جنہوں نے 2 اوورز کے اختتام تک 6رنز بنا لئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں اور 3 جیت لئے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے بھی 6میچز ہارے جبکہ ایک بارش کی نذر ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں