بیٹے کی شادی پر مکیش امبانی کی اہلیہ نے کیا کچھ زیب تن کیا؟ تصاویر سامنے آگئیں

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنے بہترین فیشن کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ اپنے بیٹے اننت امبانی کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات میں بھی وہ دیدہ زیب ملبوسات اور خوبصورت زیورات میں نظر آئیں ۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نیتا امبانی کے پاس زیوارت کی ایک وسیع کلیکشن موجود ہے۔ اپنے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کے ایک فنکشن میں نیتا نے اودے رنگ کا گائون زیب تک کیا اوراس کے ساتھ ہیرے کے جھمکے پہنے۔ایک فنکشن میں انہوں نے سبزرنگ کا اوورسائز پاور سوٹ اور اس کے ساتھ سادہ گلاس ڈائمنڈ ایئر سٹڈز پہنے۔ ایک تقریب میں نیتا امبانی نے دیدہ زیب ساڑھی کے ساتھ موتیوں کی پانچ لڑیوں کا حامل نیکلس اور جھمکے پہنے جن میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں