دی ہنڈرڈ پلیئرز ڈرافٹ:حسن علی اور نسیم شاہ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

برطانیہ میں ہونے والی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے 20 مارچ کو ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔وی نیوز کے مطابق دی ہنڈرڈ میں رجسٹر ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں 60 مرد اور 5 خاتون کھلاڑی شامل ہیں جبکہ صرف 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔مانچسٹر اوریجنل کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو اور ویلش فائر نے حارث رو¿ف کو برقرار رکھا ہے، ڈرافٹ میں حسن علی اور نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پاو¿نڈز مقرر کی گئی ہے اوریوں یہ دونوں ڈرافٹ کیلئے رجسٹر پاکستان کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاو¿نڈ، محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاو¿نڈ ہے۔پاکستانی کھلاڑی میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان 40 ہزار پاو¿نڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے جبکہ مینز ہنڈرڈ کیلئے رجسٹر دیگر 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے شامل ہیں۔بغیر ریزرو پرائس رجسٹر پلیئرز میں سلمان آغا، ابرار احمد ، عمر اکمل اور آصف علی بھی شامل ہیں، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز داہانی کے نام بھی بغیر ریزرو پرائس رجسٹر ہوئے۔زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کے نام بھی بغیر ریزروڈ پرائس پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خواتین میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا 17 ہزار 500 پاونڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ روف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔دی ہنڈرڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مرد اور خواتین کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراو¿نڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں