محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار، نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاق، وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار شہری کی درخواست پر نوٹسز جاری کئے،عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ، الیکشن کمیشن، پاکستان کرکٹ بورڈ اور محسن نقوی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا،کیس کی آئندہ سماعت کیلئے تاریخ تحریری حکم نامے میں دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں