اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے پر کینیڈین وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر

فلسطینی کینیڈین اور انسانی حقوق کے وکلاءنے اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، درخواست گزاروں کے مطابق اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کینیڈا کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔ وی نیوز کے مطابق مقدمے میں کینیڈا کی ایک وفاقی عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کی حکومت کو اسرائیل کے لئے تیار کردہ فوجی سامان اور ٹیکنالوجی کے لئے برآمدی اجازت نامے جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسے اجازت ناموں کے اجراءکو غیر قانونی قرار دے۔کیس میں شامل گروپوں میں سے ایک کینیڈین لائرز فار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے بورڈ ممبر ہینری آف کے مطابق وہ کینیڈا کو اس کے اپنے معیارات اور اس کی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ کینیڈا کی حکومت غزہ پر بڑے پیمانے پر بھوک اور بمباری میں اپنا حصہ ڈالے، کینیڈا کے تعاون کو کم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کی اسرائیل کے لئے فوجی حمایت بند کی جائے۔‘کینیڈین لائرز فار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے جنوری کے آخر میں کینیڈا کی حکومت کو ایک کھلا خط لکھ کر زوردیا گیا کہ وہ ان خدشات کے پیش نظر تمام برآمدات کو فوری طور پر روک دے کیونکہ ان ہتھیاروں کو ساحلی علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں