ینگ ڈاکٹرز کے سالانہ انتخابات کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا، کیمپ اکھاڑ دیئے گئے

ینگ ڈاکٹرز کے سالانہ انتخابات کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، مشتعل ڈاکٹروں نے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیئے۔ گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کے تنظیمی انتخابات کے دوران تنازع پیدا ہونے پر ڈاکٹروں کا ایک گروپ مشتعل ہو گیا جس نے انتخابات کیلئے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے بھی ردعمل آیا۔اُدھر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور ڈی ایم ایس کے مابین جھگڑے چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی انکوائری مکمل نہیں ہو سکی، ایم ایس کے پی ایس او اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں