45 سیکنڈ میں 520 میٹر، بھارت میں پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 45 سیکنڈز میں 520 میٹر تک کا سفر طے کرنے والی بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو روٹ کا افتتاح کیا ہے۔بھارتی میڈیا اس زیرِ آب میٹرو روٹ کو تاریخی پراجیکٹ قرار دے رہا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے سفر کو آسان بنائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹرو روٹ دریائے ہوگلی کے نیچے 16.6 کلومیٹر کے احاطے پر بنایا گیا ہے۔پانی کے اندر میٹرو سروس کولکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے ہاوڑہ میدان ایسپلانیڈ سیکشن کا حصہ ہے جو دریائے ہوگلی کے نیچے 4.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔افتتاح کے دوران وزیر اعظم مودی نے کئی سکولوں کے طلبہ کے ساتھ زیر آب میٹرو کی پہلی سواری بھی کی۔مودی سرکار نے آج زیرِ آب میٹرو کے افتتاح کے موقع پر 15,400 کروڑ روپے کے متعدد کنیکٹیویٹی پراجیکٹس (زمینی رابطے کے منصوبوں) کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں